متحدہ عرب امارات

بنگلادیش اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازیں بحال ہو گئیں

خلیج اردو
30 ستمبر 2021
دبئی : بنگلادیش میں محسوس ہوئے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلئے خوش خبری ہے کہ جمعرات کے دن مختلف ایئرلائن نے بنگلادیش کیلئے پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ وہ ڈھاکہ سے ابوظبہی اور دبئی یا پھر وہاں سے اپنے کسی اختتامی منزل پر جا سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی بنگلادیش میں محدود ہوئے تھے کیونکہ ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں تھی۔

تازہ ترین ٹریول اپڈیٹس کے مطابق ایمریٹس اور اتحاد ایئرلائنز کی ویب سائیٹ پر بتایا گیا ہے کہ ڈھاکہ سے دبئی کیلئے پروازیں شروع ہوئیں ہیں کیونکہ حکام نے بنگلادیش کو اس فہرست سے نکال دیا ہے جس کیلئے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت موجود تھی۔

اگر آپ کی حتمی منزل ابوظبہی ہے تو آپ ica.gov.ae پر جا سکتے ہیں اور اپنے آپ کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں یا یہاں سے ٹرانزٹ ہوکر جانا چاہتے ہیں تو اس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اگر مسافر دبئی کیلئے پرواز کررہے ہیں اور حتمی منزل نائجیریا اور زامبیا ہے تو یہ سفر ابھی ممکن نہیں کیونکہ وہاں کے ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے بنگلادیش کے پھنسے ہوئے رہائشیوں کی واپس کیلئے کچھ رولز میں نرمی کی تھی لیکن یہ لازمی قرار دیا تھا کہ روانگی سے قبل چھ گھنٹے کیا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔

وہ بنگلادیشی جو متحدہ عرب امارات جانا چاہتے ہوں وہ تیسرے ملک جاکر وہاں قرنطینہ ہوتے رہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button