متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کا مقابلہ: ابو ظہبی نے العین الدہفرہ اور ابوظہبی کے مابین سفری پابندیاں ختم کردیں، تاہم امارت میں داخلی پر پابندی میں توسیع

امارات میں داخل ہونے پر پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔

ابوظہبی نے 23 جون سے العین، الدہفرہ اور ابوظہبی کے درمیان سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے

ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی برائے کوویڈ 19 وبائی امراض نے ، ابوظہبی پولیس اور محکمہ صحت کے اشتراک سے اعلان کیا ہے کہ اب ابوظہبی کے تمام رہائشیوں کو 23 جون سے صبح 6 بجے سے ابو ظہبی کے علاقوں (ابو ظہبی ، العین اور الدہفرہ) کے درمیان نقل حرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔

پابندیوں میں نرمی ابوظہبی میں کوویڈ-19 کے متعدد ٹیسٹس کے بعد کیسوں میں کمی کے بعد کیا گیا.

ابوظہبی میں داخلے پر پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی جا رہی ہے، جس میں پرمٹ حاصل کرنے والو، سامان کے آمدورفت اور کورئیر سروس کو استثنیٰ حاصل ہوگا . تاہم ابوظہبی میں کارکنوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہیں. یاد رہیں کے ابوظہبی میں قومی جراثیم کشی پروگرام کے اوقات (رات 10 بجی سے صبح 6 بجی تک ہے )
ابوظہبی پولیس سے پرمٹ حاصل کرنے کے لئے یہا کلک کریں : https://es.adpolice.gov.ae/en/movepermit

Source : Khaleej Times
22 June 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button