متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس :دبئی میں فری پارکنگ کی سہولت-

دبئی میں فری پارکنگ کی سہولت 25 اپریل 2020 تک بڑھا دی گئی ہے۔

آر ٹی اے (RTA) کے مطابق ، یہ توسیع 25 اپریل کی رات 11:59 بجے تک ہے۔ یہ فیصلہ دبئی میں 24 گھنٹوں کے قومی اسٹرلائسیشن پروگرام میں توسیع کے تحط کیا گیا ہے-

شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت بحران اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی سپریم کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ امارات میں 24 گھنٹے اسٹرلائسیشن کے پروگرام کو مزید ایک ہفتے تک بڑھایا جائے گا۔

اس توسیع میں دو ہفتوں سے اسٹرلائسیشن کاروائیوں کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اس لئے کوونڈ – 19 ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

کمیٹی کا 24 گھنٹوں کےاسٹرلائسیشن پروگرام میں توسیع کا فیصلہ ، جو پہلی بار 4 اپریل 2020 کو عمل میں آیا ، کوویڈ-19 کے خلاف احتیاطی تدابیر کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ ٹاسک فورسز کی دبئی میں اعلی سطح کے تحفظ اور روک تھام کو یقینی بنانے کی کوششوں میں کامیابی نے بھی اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Source : Khaleej Times
18 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button