متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: دبئی کے چار ریسٹورنٹ کی ٹیم نے ضرورت مندوں کو مفت کھانا فراہم کرنا شروع کردیا-

دبئی میں چار مشہور پاکستانی ریستوراں نے کوویڈ-19 کی وجہ سے ضرورت مندوں کو کھانا مہیا کرنا شروع کیا ہے۔ رزق سینٹر فار ہوپ’ نامی اس اقدام کا آغاز "نو ون سلیپس ہنگری” کے نعرے کے تحت شروع کیا گیا ہے-

کوویڈ-19 کی صورتحال سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر متاثرہ لوگوں کی متعدد کالز موصول ہونے کے بعد ، ان افراد کے لئے جو وزٹ ویزا پر آئے ہیں یا ملازمت سے محروم ہوچکے ہیں یا تنخواہیں وصول نہیں کرسکتے ہیں ، ان کے لئے بھائ جان بریانی ، دہلی نہاری ، ڈیلیسیسی بیکرز اور ممتاز دربار نے مفت کھانا فراہم کرنا شروع کردیا ہے-

عمر فاروق ، طلحہ احمد خان ، سید زید اور باسد صدیقی کے ساتھ ان کے دوست ناصر بنگش بھی شامل ہیں ، جو سوشل میڈیا پر اس پیغام کو پھیلانے اور اس مقصد کو فروغ دینے میں ان کی مدد کررہے ہیں۔

رزق (جس کا مطلب اردو میں کھانا ہے)اس کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے ، بھائ جان بریانی کے مالک عمر فاروق نے کہا: ہم اپنا گزارہ کر سکتے ہیں ، لیکن ان فیملیز کا کیا ہوگا جو روز مرہ کی اجرت پر ہیں یا ملازمت کھو چکے ہیں؟
معاشرے اور ملک کی بہتری کے لئے اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہم آج جو بھی ہیں اپنے ملک کی وجہ سے ہیں ۔ یہاں ہمارا مقصد یہ ہے کہ ملک میں متاثرہ خاندانوں اور افراد کو کم سے کم روزانہ کھانا کھلائیں ، تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے- ہم یہ اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ ہم اپنا حصہ ڈالیں اور دوسروں کی زندگیوں کو برقرار رکھنے میں ان کی مدد کریں۔

دہلی نہاری کے مالک طلحہ احمد خان ، جن کے ریستوراں کی دبئی ، اجمان اور شارجہ میں شاخیں ہیں ، انھوں نے کہا کہ اس اقدام کو پہلے ہی محض دو دن میں ضرورت مند لوگوں کی طرف سے 600 آرڈر مل چکے ہیں اور اس مطالبے کو پورا کرنے کے لئے ، ریستوراں کے مالکان ذاتی طور پر کھانے کے پیکٹ فراہم کررہے ہیں۔

"ہمارے پاس ہر دن کے لئے ایک سیٹ مینو ہے جس میں چکن کا سالن ، انڈے کا سالن ، بریانی ، مکس سبزیاں اور بھنی دال شامل ہے جو نان کے ساتھ فیملی کے افراد کی تعداد پر منحصر ہے جس کو مختلف سائز کے ڈبوں میں بھجوایا جاتا ہے۔

ہم ذاتی طور پر ان ضرورت مند لوگوں سے ملنے جا رہے ہیں اور ان کے دروازے پر اپنے آرڈرز دے رہے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں ہم اس معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے ان لوگوں سے متعلق تصاویر یا تفصیلات ظاہر نہیں کرتے –

کمیونیٹی سے مزید تعاون کے حصول کے لئے ، خان نے کہا: "لوگوں تک پہنچنے کا بہترین طریقہ یہ ہو گا کہ اگر زیادہ ریستوران ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم تیزی سے مختلف علاقوں میں لوگوں کو کھانا پہنچائیں اور وقت کو بچا سکیں۔

"ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں اس مشکل وقت میں اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع مل رہا ہے اور ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔ تاہم ، ہم ان لوگوں کو تلاش کررہے ہیں جو اس اقدام میں حصہ لے سکتے ہیں ۔وہ اپنی بھی مصنوعات کو شامل کرسکتے ہیں ، جیسے جوس ، پانی یا کوئی بھی چیز۔ ہم ہوم ڈلیوری کمپنیوں کی بھی تلاش کر رہے ہیں جو امارت کے اس پار لوگوں کو کھانا فوری طور پر پہنچانے میں ہماری مدد کرسکیں-

Source : Khaleej Times
17 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button