متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس: مسلمان گھر بیٹھے تراویح پڑھ سکتے ہیں

جمعہ کے روز دبئی حکومت کے شعبہ اسلامی امور اور چیریٹی سرگرمیوں (IACAD) نے کہا کہ مسلمان رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نماز تراویح گھر پر پڑھ سکتے ہیں۔

محکمہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں گھروں میں نماز ادا کرنی چاہئے کیونکہ کوویڈ-19 وبائی امراض پھیلنے کی وجہ تمام مساجد بند ہیں۔

آئی اے سی اے ڈی نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم کے مطابق تراویح کی نماز گھروں میں پڑھی جاسکتی ہے گھروں میں نماز پڑھنے سے ہمیں اتنا ہی آسمانی ثواب ملے گا جتنا مسجدوں میں نماز پڑھنے سے ملتا ہے-

وہ مسلمان جو تراویح سے قرآن پاک ختم کرنے کا ارادہ کرتے ہیں وہ اپنے ہاتھ میں قرآن پاک کو تھام سکتے ہیں اور نماز پڑھتے ہوئے تلاوت کرسکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times
18 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button