متحدہ عرب امارات

اومان اور یو اے ای کا زمینی بارڈ کھل گیا، مسافروں کو پھول پیش کرکے استقبال کیا گیا

خلیج اردو
یکم ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات اور اومان کے درمیان زمینی بارڈر کے کھل جانے پر اومان سے مسافروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

امارات میں حکام نے مسافروں کو پڑوسی ملک سے آنے پر تحفے اور تحائف پیش کیے۔ ابوظبہی پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کے مطابق وہ آنے والے مسافروں کو تحفے اور پھول پیش کررہے ہیں۔

دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے رہائش اور خارجہ امور جی ڈی آر ایف اے نے سیاحوں کا ہاٹا بارڈر پر تحائف سے استقبال کیا۔

خلیج ٹائمز کی ٹیم جب بارڈر پہنچی تو وہاں پر بیس سے زیادہ گاڑیوں کو دیکھا گیا جن پر اومانی پرچم لہرایا گیا تھا جو متحدہ عرب امارات آرہے تھے۔

اومان کے شہریوں نے بھی یہاں کے حکام کیلئے تحائف دیئے جو امن او بھائی چارے کی علامت کی طور پر پیش کی گئی۔

اومانیوں کیلئے متحدہ عدرب امارات ایک بہترین جگہ ہے جہاں وہ زمینی راستے سے سفر کرتے ہیں۔ ایسے ہی امارتی بھی اومان کی خوبصورتی کا مزہ لینے کیلئے وہاں جاتے رہتے ہیں۔

اس زمینی بارڈر کو کرونا وائرس کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔ حکام نے اس حوالے سے پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے سفر سے متعلق ہدایات جاری کیں ہیں۔ وہ لوگ جو اومان کی شہریت نہین رکھتے وہ اومان کے زمینی راستے سے ای ویزٹ ویزہ رکھتے ہوئے آسکتے ہیں۔

انہیں کرونا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ بھی پیش کرنا ہوگا جو 48 گھنٹے سے زیادہ دورانیے کا نہ ہو۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button