متحدہ عرب امارات

شارجہ ایئرپورٹ نے واپسی کی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لئے ‘پوری تیاری’ کا اعلان کردیا-

متحدہ عرب امارات کے ایک اور ایئرپورٹ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پروازیں چلانے کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو ، شارجہ ایئرپورٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے واپسی کی پروازیں دوبارہ شروع کرنے اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو بیرون ملک سےواپس لانے کے لئے ‘پوری تیاری’ کا اعلان کیا۔ ایئرپورٹ نے مسافروں اور عملے کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر کے عزم کا اظہار کیا۔

مسافروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ماسک اور دستانے پہننے سمیت کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

Source : Khaleej Times
16 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button