متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کی وجہ سے اب آپ اپمے شناختی معلومات کو گھر بیٹھے اپڈیٹ کر سکتے ہیں

خلیج اردو
28 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت نے آپ کا ڈیٹا آپ کی شناخت سے متعلق نئے اسکیم کا اجراء کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے آپ سمارٹ فون سے اپنی شناخت سے متعلق معلومات اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔

برگیڈیئر مرشد علی مازوروئی جو ادارہ شماریات میں ایگزیکٹیو ڈائریریکٹر ہے،نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طبی شعبے کے اہداف کے حصول کیلئے آسانیان پیدا کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صحت کے سیکٹر کے اہداف کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ ہم شناخت سے متعلق دستاویزات کو بہتر بنا سکیں۔

اس مقصد کیلئے آپ گھر بیٹھے اپنی معلومات اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 28 اکتوبر 2020 سے ایک مہینے تک اپنی معلومات اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔ 18سال سے 60 کے درمیان افراد اپنے معلومات انلائن اپڈیٹ کرنے کے پابند ہیں۔ اس مقصد کیلئے صارفین کو ادارہ شماریات کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کیلئے 60052222 پر کال کر سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button