متحدہ عرب امارات

دبئی میں حکام نے رہائشیوں اور سیاحوں کیلئے لازمی ہدایات جاری کر دیں

خلیج اردو
21 ستمبر 2020
دبئی: دبئی میں حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ چوکنا رہیں ۔ مالز میں خریداری کے وقت، ریاستورانوں ، اسٹورز اورجیم سمیت جہاں بھی جاتے ہوں وہ کورونا ایس او پیس کا نہ صرف خود خیال رکھیں بلکہ جہاں کہیں اس کی خلاف ورزی دیکھیں وہ حکام کو اطلاع کریں۔

شعبہ سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خالد سعید بن طارق نے ہدایت کی ہے کہ اگر رہائشیوں یا سیاحوں کو کہیں بھی سیاحتی مقامات پر کورونا ضوبط کی خلاف ورزی دیکھی جائے تو وہ 600555559 رابطہ کریں یا [email protected] کو ای میل کرکے شکایت کریں۔

اسی طرح دبئی اکانومی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے وہ کورونا ضوابط پر عمل دراری میں اپنا کردار ادا کریں۔ دبئی اکانومی میں کمرشل کمپلائنس اینڈ کنزیومر پروٹکشن سی سی سی پی کے سی ای او محمد راشد علی لوتاہ نے وضاحت کی ہے کہ سی سی سی پی کا کام کوویڈ 19 کے حوالے سے قواعد و ضوبط پر عملدرآمد کرانا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو چند ہزار سے لے کر 50 ہزار درہم تک جرمانہ کیا جائے گا۔ جرمانہ کی مقدار خلاف ورزی کی نوعیت پر ہوگا۔

انہون نے زور دیا کہ عوام کی صحت اور تحفظ پہلی ترجیح ہے۔ اس حوالے سے سمجھوتہ بالکل نہیں ہوگا اور غفلت کے مرتکب ہونے والوں کو بھاری جرمانہ اور دیگر قانون پیچیدگیون کا سامنا ہوگا۔

دبئی اکانومی میں ماہرین نے عوام کو تجویز دی ہے کہ وہ کسی بھی ناقص انتظامی معاملات یا کورونا کے حوالے سے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی فوری طور پر اطلاع دیں۔ اس حوالے سے دبئی کنزیومر اپلیکیشن پر شکایت درج کر سکتے ہیں یا 600545555 پر کال بھی کر سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button