متحدہ عرب امارات

سعودی عرب نے غیر ملکی زائرین عمرہ کیلئے نئے ضوابط کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
12 نومبر 2020
مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے دوبارہ عمرہ ادائیگی کرنے والوں کیلئے ضوابط وضع کر دیئے۔ یہ ان افراد کیلئے ہے جو کورونا وائرس کے بعد سے دوبارہ عمرہ کی ادائگی کرنا چاہتے ہیں۔

سعودی اخبار نے وزارت حج کا حوالا دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ زائرین جو دوسری دفعہ عمرہ کی ادائگی چاہتے ہیں۔ ان افراد کیلئے ضروری ہے کہ انہوں نے کسی عمرہ یا حج ٹیول آپریٹر کے ذریعے بکنگ کی ہو۔

وزارت کے مطابق ہر غیر ملکی زائر کیلئے ضروری ہے کہ انہوں نے عمرہ سروس دینے والے فرم کے ذریعے بکنگ کی ہو تاہم اگر وہ دوبارہ عمرہ ادائیگی کرنا چاہتے ہوں تو وہ گروپ کی صورت میں عمرہ ادائگی کریں گے اور انہیں اکیلے عمرے کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

اگر عمرہ کی ادائیگی کیلئے گروپ عمرہ کی ارینجمنٹ کسی رجسٹرڈ عمرہ آپریٹر نے کی ہو تو وزارت کی جانب سے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

وزارت نے توقع ظاہر کی ہے کہ مقامی زائرین میں وقت کے ساتھ کمی آئے گی اور غیر ملکی زائرین کو موقع ملتا رہے گا۔ چونکہ بڑی تعداد میں مقامی زائرین نے عمرہ ادا کی ہے اسی لیے یہ ممکن ہو پائے گا کہ غیر ملکی زائرین دوسری مرتبہ اس کی ادائیگی کر پائیں گے۔

سعودی عرب نے 6 مہینوں کی بندش کے بعد اکتوبر میں عمرے پر کورونا وباء کی وجہ سے عائد پابندی کو ختم کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button