متحدہ عرب امارات

شارجہ:ائیر عریبیہ نے پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک سے اانے والے مسافروں کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا

خلیج اردو

شارجہ:شارجہ کے بجٹ کیرئیر ائیر عریبیہ نے متعدد ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے لازمی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم کردی۔ائیر عریبیہ کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق پاکستان، بھارت،کینیا،نیپال،سری لنکا،بنگلہ دیش،مصر اور یوگینڈا سے شارجہ آنے والے مسافروں کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کی گئی ہے۔

 

ائیر عریبیہ کے مسافروں کیلئے سفر سے دو دن پہلے کرائے گئے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ضروری ہوگی۔تاہم مسافروں کو شارجہ آمد پر ری ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

 

ائیر لائن کے مطابق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو روانگی سےچھ گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ نہیں کرانا ہوگا۔البتہ شارجہ آمد پر انہیں ائیرپورٹ پر ہی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔متحدہ عرب امارات اور بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

 

ائیرلائن کے مطابق پاکستان، بھارت،سری لنکا،سوڈان،مصر،لبنان  اور نیپال سےآنے والے مسافروں کو اپنے ٹیسٹ کا کیو اار کوڈ بھی دیکھانا ہوگا۔دبئی اور راس الخیمہ نے بھی مسافروں کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان، بھارت اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مکمل ویکسین شدہ یا غیر ویکسین شدہ سفارتکاروں،میڈیکل اور تعلیمی شعبے سے وابستہ اسٹاف،طلبا،علاج معالجے کیلئے آنے والے مسافر،طویل المدتی ویزہ رکھنے والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button