متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: 24گھنٹوں میں 31 ہزار 157 کورونا ویکسین کی ڈوزز لگائی گئیں

خلیج اردو 16 دسمبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات نے ایک دن کے دوران 31 ہزار 157 کرونا ویکسین کی ڈوزز لگائیں۔متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 22 عشاریہ دو ملین کورونا ویکسین کی ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
حکام نے رہائشیوں کو کرونا ویکسین کے بوسٹر شاٹ لگوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 

ڈاکٹروں کے مطابق حکومت کی موثر ویکسینیشن مہم کے باعث کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی۔
دبئی کے انٹرنیشنل ماڈرن اسپتال کے سینیئر ڈاکٹر محمد اسلم کے مطابق جب آپ کروناویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے جاتے ہیں تو آپ ایک ہفتے کے دوران ہی وائرس سے محفوظ ہوجاتے ہیں،دوسری ڈوز لگوانے سے غیر ویکسین شدہ افراد کے مقابلے میں آپکی حفاظت مزید مضبوط ہو جاتی ہے۔

 

دوسری جانب ڈنمارک نے نے کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے مولنوپیر اویر اینٹی وائرل گولی کے استعمال کی منظوری دے دی۔اس سے قبل برطانیہ دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے مریضوں کیلئے اس اینٹی وائرل گولی کے استعمال کی منظوری دی۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button