عالمی خبریںمتحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات: کرونا ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کرونا کی 55 ہزار سے زائد ویکسین لگائیں گئی

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں میں کرونا کیسز میں میں بڑھتے ہوئے اضافے کے باعث ویکسین لگانے کے عمل میں بھی تیزی لائی گئی ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55ہزار 203 انسداد کرونا ویکسینز لگائیں گئی۔
متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر اب تک 23 ملین انسداد کورونا ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔

 

ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی نے دبئی کے علاقے مینا راشد میں قائم ڈرائیو تھرو کورونا ویکسین سینٹر کو مستقل بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔دبئی میں سٹی واک اور الخوانیج سینٹر میں کرونا ویکسین لگوانے یا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے خواہش مند افراد کو ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی کی ایپ پر پہلے سے اپائنٹمنٹ لینا ہوگی۔

 

دوسری جانب لاطینی امریکی ملک برازیل میں پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا۔بزایل کے صدر نے متعدد طبی ماہرین کی مخالفت کے باوجود بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کی منظوری دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button