متحدہ عرب امارات

کوویڈ ۔19: متحدہ عرب امارات نے جمعرات کو 2 اموات اور 460 نئے کیسز کی تصدیق کی ہیں

جمرات کو متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 460 نئے کیسز کی تصدیق کی ہیں جس کہ بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 5825 ہو گئے ہیں، وزارت نے 61 مریضوں کے صحتیابی کا بھی اعلان کیا ہیں جس کا بعد مجموعی طور پر صحتیاب مریضوں کی تعداد 1095 ہو گئی ہے.
نئے کیسز کا پتہ 25000 ٹیسٹ کرنے کے بعد چلا.

وزارت صحت نے دو ایشیائی شہریوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع دی ہیں، جس کے بعد 16 اپریل تک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے .

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں قائم نئی ڈرائیو تھروٹیسٹ کی سہولیات سے روزانہ 7،100 افراد کے ٹیسٹ کے جارہیں ہیں ۔

ملک میں اب روزانہ 10،000 ٹیسٹ کروانے کی گنجائش ہے ، جس میں ہسپتال اور آؤٹ پیشنٹ کلینکوں بھی شامل ہیں۔

دریں اثنا ، متحدہ عرب امارات نے کوویڈ ۔19 کے علاج کے لئے پلازما تھراپی کے کلینیکل ٹرائلز بھی شروع کردیئے ہیں۔ ان کی تاثیر پر تحقیق کی جارہی ہے ، اور متحدہ عرب امارات پوری دنیا کے مطالعے اور علاج پر مزید غور کرنے کا خواہاں ہے۔

Source : Khaleej Times
16 April,2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button