متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں کورونا میں مبتلا افراد کو تین ماہ بعد بوسٹر خوراک لگوانے کی رعایت مل گئی

خلیج اردو

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں حکومت کی جانب سے بار بار مکمل ویکسین لگوانے والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ حکومت کی جانب سے کورونا کی معلومات کے لیے قائم خصوصی ایپ الحسن کے مطابق جن افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ 90 روز کے بعد ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

 

الحسن ایپ کے مطابق اگر کسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تو ایسے میں مذکورہ فرد کو نوے روز کی خصوصی رعایت دی جائیگی۔ کورونا مریض تین ماہ بعد ویکسین کی بوسٹر خوراک لے سکتا ہے۔ایپ میں اس حوالے سے مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے وزارت صحت کے حکام یا کسی بھی قریبی ویکسینیشن سینٹر سے رابطہ کرنی کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 

ابوظہبی میں داخلے کیلئے حال ہی میں کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوانے کی شرط عائد کی گئی تھی۔ابوظہبی میں پبلک جگہوں میں داخلے کیلئے بھی الحسن ایپ پر گرین پاس دیکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

 

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز پندرہ ہزار ایک سو بائیس افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی جس کے بعد مجموعی طور پر اب تک 23.14 ملین کرونا کی ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔متحدہ عرب امارات کی سو فیصد آبادی کم از کم ایک کروناویکسین لگا چکی ہے۔93 فیصد افراد مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button