متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے 6ممالک کیلئے نئی سفری پابندیوںکا اعلان کر دیا

خلیج اردو 24 دسمبر2021

ابوظہبی:کرونا وائرس کے امی گرونڈ برینڈ کے پھیلاؤ میں تیزی کے باعث دنیا بھر کے مختلف ممالک نے سفری پابندیاں اور لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کرنا شروع کر دیا ہے۔متحدہ عرب امارات نے بھی کورونا کیسز میں اضافے کا سامنا کرنے والے ممالک کے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

جن ممالک کے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں کانگو ،کینیا،نائجیریا،ایتھوپیا، روانڈا اور فلپائن شامل ہیں۔
کانگو کے مسافروں کے لیے متحدہ عرب امارات کی پروازیں 17 دسمبر سے معطل ہیں جبکہ کہ متحدہ عرب امارات آنے سے چودہ روز پہلے تک کانگو کا سفر کرنے والے مسافروں پر بھی متحدہ عرب امارات کے سفر پر پابندی ہوگی۔متحدہ عرب امارات سے وسطی افریقی ملک کے لیے فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔

نئی سفری پابندی کے مطابق ایمرٹس ایئرلائن ہفتے میں صرف ایک پرواز نائجیریا کے لیے چلائے گی۔
نائجیریا،کینیا،روانڈا اور ایتھوپیا سے آنے والے مسافروں کے لیے 48 گھنٹے قبل کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ اور روانگی سے چھ گھنٹے قبل ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button