متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:تعلیمی اداروں میں کلاسز دوبارہ شروع ہونے کے حوالے سے شرائط کا اعلان کر دیاگیا

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں تین ہفتوں کے ان لائن کلاسز کے بعد 24 جنوری سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ تدریسی عمل بحال ہورہا ہے۔ملک بھر میں 3 جنوری سے نئے تعلیمی سال پر تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بعد ازاں تین ہفتوں کیلئے آن لائن کلاسز کا اعلان کیا گیا۔
اس دوران دبئی شارجہ اور راس الخیمہ میں اسکولوں کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم ان امارات میں متعدد اسکولوں میں آن کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔

 

حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال کرنے کیلئے گائیڈ لائنز جاری کئے گئے ہیں۔حکومت کے اعلان کے مطابق طلبا دو مرحلوں میں اسکول آئینگے۔پہلے مرحلے میں کے جی کلاس،جماعت اول تا پنجم،بارویں اور تیرویں کے طلبا تعلیمی اداروں میں کلاسز لیں گے۔چھٹی سے گیاریوں جماعت کے طلبا 31 جنوری سے تعلیمی اداروں میں کلاسز کیلئے آسکیں گے۔

ابوظہبی میں والدین کو اپنے بچوں کیلئے آن لاین کلاسز کا آپشن استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کے لئے اسکول انتظامیہ کو 31 جنوری سے پہلے آگاہ کرنا ہوگا۔دبئی میں کورونا مثبت آنے والے طلبا،کورونا کے علامات رکھنے والے اور کورونا کے مریض کے قریب رہنے والے طلبا کو ہی آن لائن کلاسز لینے کی اجازت ہوگی۔

ابوظہبی میں تمام طلبا،اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کیلئے چار روز قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا لازم ہوگی۔ملک بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کے طلبا کو ہر دو ہفتوں کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ابوظہبی میں طلبا کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ کلینک یا اسپتال سے مفت پی سی آر ٹیسٹ کراسکیں گے۔

تمام تعلیمی اداروں میں ٹرپس اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ابوظہبی میں تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button