متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیئے

خلیج اردو
21 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے ہفتے کے روز ملک میں کرونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی جہاں ملک میں کرونا وائرس سے چار مزید افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1066 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 1633 افراد وائرس سے شفا یاب ہوئے ہیں۔

چار افراد کی مزید کرونا سے ہلاکت کے بعد وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 2018 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 17007 ہیں۔

ابتک یو اے ای میں رپورٹ ہونے والے کل کیسز کی تعداد 708302 جبکہ صحت یاب ہونے والے 689277 ہو گئی ہے۔ ابتک ملک میں 71.6 ملین سے زیادہ کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button