متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں پیر کے روز کورونا کے 1092 نئے کیسز رپورٹ کیے۔

جبکہ وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 670 رہی اور وزارت کی کیجانب سے وائرس ہونے والی ایک ہلاکت کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 98562 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس ابتک کیے جانے والے ٹیسٹوں کی کل تعداد 18 اشاریہ 5 ملین ہوگئی ہے۔

کورونا ویکسین لگائی جانے لگی:

کورونا کی اس وبائی صورتحال میں کورونا ویکسین کا گزشتہ کچھ ماہ سے شدت کے ساتھ انتظار کیا جا رہا تھا۔ جو بلاآخر ختم ہوا ہے۔ اور متحدہ عرب امارات میں چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو عام عوام کے لیے منظور کرنے کے بعد عوام کو لگانا شروع کر دیا ہے۔

اس عمل کے آغاز کے ساتھ ہی شہریوں کے سکھ کا سانس لیا ہے اور یو اے ای کی اس اقدام پر شکرگزار ہیں۔

ابوظہبی میں ہفتے کے روز نجی ہسپتالوں نے بھی میں عام عوام کو کورونا ویکسین لگانی شروع کری دی ہے۔ ان ہسپتالوں میں وی پی ایس ہیلتھ کیئر اور این ایم سی گروپ شامل ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button