متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات  سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1115 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1544 رہی جبکہ وائرس سے مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یو اے ای بھر میں کورونا وبا کیے آغاز سے اب تک کورونا کے 70 اشاریہ 3 ملین پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔  جبکہ نئے کیسز 2 لاکھ 47 ہزار 213 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 17 اگست 2021 تک کورونا کے 7 لاکھ 4 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 809 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 2006 اموات ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 185 ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button