
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 1196 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جبکہ وائرس سے ہلاک ہونے والے تعداد 5 رہی اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 694 رپورٹ کی گئی ہے۔
وزات صحت کے مطابق ملک بھر میں 1 لاکھ 63 ہزار 352 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس سے ملک بھر میں ابتک ہونے والے ٹیسٹوں کی قیمت 18 اشاریہ 1 ملین ہوگئی ہے۔
"الصحة" تجري 163,352 فحصاً ضمن خططها لتوسيع نطاق الفحوصات وتكشف عن 1,196 إصابة جديدة بفيروس #كورونا المستجد و694 حالة شفاء و5 حالات وفاة خلال الساعات الـ 24 الماضية.#وام pic.twitter.com/G8BvIVTogI
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) December 11, 2020
اس کے یو اے ای کے عوام کےلیے سب بڑی خوشخبری یہ کہ متحدہ عرب امارات میں چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو عام استعمال کے لیےمنظور کر لیا ہے ابوظہبی کے رہائشیوں کو ویکسین لگوانے کے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
یہ ویکسین چین کی کمپنی سینو فارم کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔ جس کے جولائی میں یو اے ای میں فیز تھری کے ٹرائل شروع کیے گئے تھے۔ جس میں 31 ہزار رضاکاروں نے شرکت کی تھی۔
ان تجربات کے ابتدائی نتائج کے سامنے آنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ ویکسین کورونا کے خلاف 86 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
ان نتائج کے آںے کے بعد یو اے ای حکام کی جانب سے یہ ویکسین عام عوام کو لگانے کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔
ابوظہبی میں یہ ویکسین ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی سیہا کے تمام مراکز، وی پی ایس ہیلتھ کیئر، اور این ایم سی ہسپتال پر موجود ہے۔
دبئی میں رہائشی یہ ویکسین دبئی پارکس اینڈ ریزارٹ فیلڈ ہپستال سے لگوا سکتے ہیں۔
شارجہ میں یہ ویکسین واست میڈٰیکل سنٹر سے شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک لگوائی جا سکتی ہے۔
عجمان میں ویکسین لگوانے کے لیے آپ کو صبح 9 سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے اور شام 5 سے رات ساڑھے 8 بجے درمیان ال حمائیدیہ سنٹر جانا ہوگا۔
جبکہ ام القواین اور فجیرہ میں یہ ویکسین بلترتیب البیت میتواہد سنٹر اور مراشید میڈیکل سنٹر پر دستیاب ہے۔
Source: Khaleej Times