متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات  سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1225 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1390 رہی جبکہ وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یو اے ای بھر میں کورونا وبا کیے آغاز سے اب تک کورونا کے 69 سے زائد پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔  جبکہ نئے کیسز کورونا کے 2 لاکھ 77 ہزار 855 نئے پی سی آر ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 13 اگست 2021 تک کورونا کے 6 لاکھ 99 ہزار 381 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 76 ہزار 956 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 1994 اموات ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 431 ہے۔

یاد رہے کہ عید الضحی کی چھٹیوں کے دو ہفتوں کے بعد بھی یو اے ای میں کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کورونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ کے باوجود یومیہ کیسز میں کمی ایک مثبت پہلو ہے۔

مزید برآں، دبئی حکام کی جانب سے ہوٹلوں، ریستورانوں، کیفوں اور شادی ہالوں کی آپریشن کپیسٹی میں بھی اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 12 اگست سے تمام ہوٹل اپنی پوری گنجائش کے مطابق کام کر سکیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button