متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا کیسز کی تعداد یوں کم رہی تو جلد مزدوروں کو خوشخبری ملے گی

خلیج اردو
17 مئی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے تازہ ترین تفصیلات جاری ہوئے ہیں جن کے مطابق ملک میں کیسز کی تعداد انتہائی کم ہورہی ہیں جو خوش آئیند ہے۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 1229 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں ابتک رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد 547411 اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 18259 ہو گئی ہے۔

1217 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے جس کے بعد کل صحت یابیوں کی تعداد 527519 ہو گئی ہیں۔

2 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1633 ہو گئی ہے۔

اتوار کو ابوظبہی نے بتایا ہے کہ وہ یکم جولائی سے ہر قسم کی پابندیوں کا ختم کررہا ہے۔ اس سے عالمی سطح پر سیاحوں کیلئے دروزے کھلیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button