متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں  جمعے کے روز کورونا کے 1269 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ کے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 840 رہی۔

وزارت صحت کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کورونا سے 3 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 1 لاکھ 29 ہزار 558 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے ساتھ ملک بھر میں اب تک کیے جانے والے کورونا ٹیسٹوں کی کل تعداد 15 اشاریہ 4 ملین ہوگئی ہے۔

ایک بیان میں وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وہ ملک بھر میں کورونا کے ٹیسٹوں کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ کورونا کیسز کی قبل از وقت تشخیص اور علاج کیا جا سکے۔

سردیوں کے آنے ساتھ ہی پورے مشرق وسطی میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی اداراہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کورونا سے بہت بڑی تعداد میں اموات سے بچنے کا واحد راستہ پابندیوں کو مزید سخت کرنا اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروانا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی گزشتہ کئی ہفتوں سے یومیہ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسی اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button