متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز ملک بھر میں کورونا کے 1284 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 765 رہی اور وائرس سے ایک مریض کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مزید 1 لاکھ 44 ہزار 602 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس سے ملک بھر میں ابتک کیے جانے والے کورونا ٹیسٹوں کی کل تعداد 18 اشاریہ 95 ملین ہوگئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین لگائی جانے لگی:

اس کے یو اے ای کے عوام کےلیے سب بڑی خوشخبری یہ کہ متحدہ عرب امارات میں چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو عام استعمال کے لیےمنظور کر لیا ہے ابوظہبی کے رہائشیوں کو ویکسین لگوانے کے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

یہ ویکسین چین کی کمپنی سینو فارم کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔ جس کے جولائی میں یو اے ای میں فیز تھری کے ٹرائل شروع کیے گئے تھے۔ جس میں 31 ہزار رضاکاروں نے شرکت کی تھی۔

ان تجربات کے ابتدائی نتائج کے سامنے آنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ ویکسین کورونا کے خلاف 86 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button