متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی جانب سے جمعرات کے روز ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 312 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1500 ہے۔

تاہم، وائرس سے 3 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ 30 ہزار 537 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس سے یو اے ای میں کیے جانے والے کورونا ٹیسٹوں کی تعداد 12 اشاریہ 9 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

خیال  رہے متحدہ عرب امارات میں کورونا کے ایکٹو کیسز پچھلے چھ ماہ میں پہلی بار 4 ہزار سے کم ہوئے ہیں۔ جس کے پیچھے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی سخت محنت کار فرما ہے۔ جس میں سب بڑا کردار یومیہ ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔ جس سے نئے کیسز کا جلد پتہ لگا کر انہیں آئسولیٹ کرنے میں مدد ملی ہے۔

مزید برآں، خیال رہے کہ یو اے ای حکومت نے کورونا ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کے لیے منظور کر لیا ہے جو اب فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جا رہی ہے۔

اور حال ہی ابوظبہی حکام کی جانب سے شہیدوں کے خاندانوں کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اور یہ ویکسین ابوظہبی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون کے ساتھ لگائی جائی گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button