متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کسیز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1508 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1477 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اب تک کورونا کے 46 اشاریہ 1 ملین کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں عید الطفر جعمرات کے روز ہوگی۔ تاہم کورونا وبا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے عید الفطر پر سخت قواعد و ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے۔ جیسا کہ عید الفطر پر 5 لوگوں سے زیادہ کے اجتماع یا پارٹی منعقد کروانے پر بھاری جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ دبئی میں ایسی پارٹی منعقد کروانے والے میزبان پر 50 ہزار درہم جبکہ مہمانوں پر 10 ہزار درہم فی کس جرمانہ عائد ہوگا۔

جبکہ ابوظہبی میں پارٹی منعقد کروانے والے میزبان پر 10 ہزار درہم جبکہ مہمانوں پر فی کس 5 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یو اے ای بھر میں بھر میں عید الفطر کی نماز درج ذیل اوقات پر ادا کی جائے گی:

ابوظہبی:

  • ابوظہبی شہر میں عید کی نماز صبح 5 بج کر 57 منٹ پر ادا کی جائے گی
  • العین میں عید کی نماز صبح 5 بج کر 50 منٹ پر ادا کی جائے گی
  • مدینت زید میں عید کی نماز 6 بج کر 1 منٹ پر ادا کی جائے گی

دبئی:

  • دبئی کے اسلامک افیئر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دبئی میں نماز عید 5 بج 55 منٹوں پر ادا کی جائے گی۔

شارجہ:

  • شارجہ شہر اور ہمریاہ میں عید کی نماز 5 بج کر 51 منٹ پر ادا کی جائے گی
  • الدھائد اور بتائح میں عید کی نماز صبح 5 بج کر 50 منٹ پر ادا کی جائے گی
  • المدام اور ملیحہ میں عید کی نماز صبح 5 بج کر 51 منٹ پر ادا کی جائے گی
  • جبکہ شمالی علاقے میں عید کی نماز 5 بج کر 48 منٹ پر ادا کی جائے گی

عجمان:

  • عجمان میں نماز عید 5 بج کر 51 منٹ پر ادا کی جائے گی

راس الخیمہ:

  • راس الخیمہ میں نماز عید صبح 5 بج کر 48 منٹ پر ادا کی جائے گی

ام القواین:

  • ام القواین میں نماز عید صبح 5 بج کر 50 منٹ پر ادا کی جائے گی

فجیرہ:

  • فجیرہ امارات میں نماز عید صبح 5 بج کر 48 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ عید کی نماز اور خطبے کا وقت 15 منٹ تک محدود کر دیا گیا ہے۔ لہذا مساجد نماز سے 15 منٹ پہلے کھولی جائیں گیں اور نماز کے فوری بعد بند کر دی جائیں گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button