متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات  سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1519 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1470 رہی جبکہ وائرس سے مزید 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یو اے ای بھر میں کورونا وبا کیے آغاز سے اب تک کورونا کے 66 اشاریہ 4 ملین پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔  جبکہ نئے کیسز کورونا کے 1 لاکھ 91 ہزار 32 نئے پی سی آر ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 4 اگست 2021 تک کورونا کے 6 لاکھ 86 ہزار 981 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 64 ہزار 130 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 1964 اموات ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 886 ہے۔

مزید برآں، گزشتہ روز ابوظہبی پولیس کی جانب سے شہریوں اور رہائشیوں کو یاددہانی کروائی گئی تھی کہ نیشنل سٹرلائزیشن پروگرام کے دوران عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 3 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button