متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات  سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1520 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1481 رہی جبکہ وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یو اے ای بھر میں کورونا وبا کیے آغاز سے اب تک کورونا کے 66 اشاریہ 4 ملین سے زائد پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔  جبکہ نئے کیسز کورونا کے 2 لاکھ 73 ہزار 251 نئے پی سی آر ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 6 اگست 2021 تک کورونا کے 6 لاکھ 90 ہزار 9 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 74 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 1969 اموات ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 966 ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button