متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات  سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1537 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1492 رہی جبکہ وائرس سے مزید 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

نئے کیسز کورونا کے 2 لاکھ 66 ہزار 834 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 2 اگست 2021 تک کورونا کے 6 لاکھ 83 ہزار 914 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 61 ہزار 156 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 1956 اموات ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں اس وقت کورونا کے 20 ہزار 802 فعال کیسز ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button