متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1537 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1518 رہی جبکہ وائرس سے مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 31 جولائی 2021 تک کورونا کے 6 لاکھ 80 ہزار 850 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 58 ہزار 198 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 1949 اموات ہو چکی ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت برائے ٹورازم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب یکم اگست سے ویزٹ ویزوں کے حامل افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکمل طور پر ویکسین لگوا لینے والے سیاح بغیر قرنطینہ کے ملک میں داخل ہو سکیں گے۔ تاہم، انہیں سعودی عرب پہنچنے پر سرکاری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ  اور کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔ کورونا ٹیسٹ پرواز سے پہلے 72 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔

مزید برآں، سعودی عرب آنے والے سیاحوں کو ویکسین سے متعلق اپنی معلومات توکلنا ایپ کے علاوہ ایک اور الیکٹرانک پورٹل پر بھی رجسٹر کرنا ہوگا۔ یہ ایپلیکیشن سیاحوں کو عوامی مقامات میں داخلے اجازت دے گی۔

سعودی عرب میں درج ذیل ویکسین منظور کی گئی ہیں:

  • فائزر
  • آسٹرازینیکا
  • موڈرنا
  • جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک

Source: Khaleej Times, Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button