خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1539 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1497 رہی جبکہ وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
نئے کیسز ملک بھر میں کیے جانے والے کورونا کے 2 لاکھ 96 ہزار 686 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔
یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 27 جولائی 2021 تک کورونا کے 6 لاکھ 74 ہزار 724 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 52 ہزار 180 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 1929 اموات ہو چکی ہیں متحدہ عرب امارات میں اس کورونا کے 20 ہزار 615 فعال کیسز ہیں۔
Source: Khaleej Times