متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات  سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1548 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1504 رہی جبکہ وائرس سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یو اے ای بھر میں کورونا وبا کی آغاز سے اب تک کورونا کے 66 اشاریہ 4 ملین پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 3 اگست 2021 تک کورونا کے 6 لاکھ 85 ہزار 462 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 62 ہزار 660 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 1960 اموات ہو چکی ہیں۔

مزید برآں، ابوظہبی پولیس کی جانب سے شہریوں اور رہائشیوں کو یاددہانی کروائی گئی ہے کہ نیشنل سٹرلائزیشن پروگرام کے دوران عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 3 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button