متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کی تازہ ترین اپڈیٹ جاری ، شرح اموات بدستور برقرار ہے

خلیج اردو
29 جولائی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متعلق اپڈیٹس جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملکی میں ملک وائرس سے مزید پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1550 نئے کیسز اور 1508 صحت یابیاں اور پانچ اموات کی رپورٹ آئی ہے۔

ابتک رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز کی تعداد 677801 ، کل صحت یابیاں 655183 اور کل اموات 1939 ہیں۔ اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 20679 ہیں۔

ادھی ابوظبہی نے ان مسافروں کیلئے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کی ہے جو 72 گھنٹوں یا اس سے کم وقت کیلئے ملک سے باہر سفر کررہے ہوں۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ ان کے شہریوں کے بیرون ملک سفر کیلئے لازمی ہوگا کہ انہوں نے کرونا ویکسین لگوائی ہو۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button