متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے  ملک بھر میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 1563 نئے کیسز رپورٹ کیا گئے ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1704 بتائی جاتی ہے۔

تاہم، وزارت صحت کی جانب سے وائرس سے ہلاکت کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

وزارت صحت کی مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے ایک 1 لاکھ 20 ہزار 351 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

جس سے  ملک بھی میں ابتک کورونا کے کل ٹیسٹوں کی تعاداد 12 اشاریہ 1 ملین ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں دوبارہ سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 6 اکتوبر سے ملک بھر یومیہ کیسز کی تعداد تقریبا 1 ہزار ہوگئی ہے۔

اس اضافے کے پیش نظر حکومت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ کورونا ایس او پیز جیسا کہ ماسک پہننا، سماجی فاصلہ رکھنا اور ہجوم سے پرہیز کرنا، جیسی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ یو اے ای حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری بھی دے دی ہے۔ یہ ویکسین چین کی سینوفارم کمپنی کی جانب سے تیار کی گئی ہے اور متحدہ عرب امارات میں اس کے فیز تھری ٹرائل جاری ہیں

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button