متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس کے کیسز میں اچانک کمی آگئی

خلیج اردو
14 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں 1798 کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعداودوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1492 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے اور چار افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ابتک ملک میں کرونا کیسز کی کل تعداد 489495 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 473398 افراد نے کرونا کو شکست دی ہوئی ہے اور 1541 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

عالمی سطح پر 137.2 ملین افراد کرونا سے متائثر ہوئے ہیں جبکہ 2.95 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات میں حکام نے مرکزی بورڈ کے امتحانات منسوخ کر دیئے ہیں۔ ان امتحانات نے 4 مئی سے شروع ہونا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button