متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے

خلیج اردو
20 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے آج اتوار کے دن کرونا وائرس کے حوالے سے اپڈیٹس جاری کیے ہیں جس کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے مزید 1850 کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزارت کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 1826 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے جبکہ 5 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ابتک ملک میں 612029 نئے کرونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ591061 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے اور اسی طرح 1757 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اس وقت امارات میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 19211 ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button