متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں کورونا کے  1856 نئے کیس رپورٹ کیے گئے ہیں، جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں تعداد 1577 بتائی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اب تک کورونا کے 20 اشاریہ 8 ملین ٹیسٹ کیے جائے چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کورونا کی ویکسین لگائے جانے کی مہم کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔

اور دبئی حکام کی جانب سے تجارتی مراکز میں داخلے کے لیے بخار چیک کرنے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

ان تمام اچھی خبروں کے ساتھ یو اے ای نے سال 2021 میں شاندار طریقے سے قدم رکھا ہے۔

ملک بھر میں آتش بازی کے 33 مظاہرے کیے گئے، جن کو دیکھنے کے لیے آنے والے افراد نے کورونا کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا۔

مزید برآں، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین کو استعمال کے لیے ایمرجنسی اپروول دے دیا گیا ہے۔ جس سے دیگر ممالک کے لیے اس ویکسین کو منظور کرنا اور خریدنے میں آسانی پیدا ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button