متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1883 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1956 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

منگل کے روز رپورٹ کیے گئے کیسز 2 لاکھ 43 ہزار 759 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 4 لاکھ 76 ہزار 19 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 60 ہزار 841 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1520 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ جان ہاپکن یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 لاکھ کے قریب ہوچکی ہے۔ اور کورونا کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاو کے باعث دنیا بھر میں کورونا کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اور اب تک دنیا بھر میں کورونا  کے 132 اشاریہ 2 سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button