متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی تازہ ترین رپورٹ جاری ، 6 افراد کرونا سے ہلاک ہو گئے

خلیج اردو
18 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 253007 ٹیسٹ کے بعد 1942 کیسز سامنے آئے ہیں۔

1918 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے جس کے بعد ملک میں کل صحت یابیوں کی تعداد 587160 ہو گئی ہے۔

ملک میں ابتک کل رپورٹ ہونے والے کیسز 608070 ، کل اموات 1747 جبکہ اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 19163 ہو گئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button