متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ ہونے والے کل کروسا کیسز کی تعداد 5 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

خلیج اردو
17 اپریل 2021
دبئی :متحدہ عرب امارات میں مزید 1958 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ، تین افراد کرونا کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں کرونا وائرس کے کل ایکٹیو کیسز کی تعداد 15611 ہو گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1958 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 1545 افراد نے وبائی مرض سے شفا پائی ہے۔

امارات میں اب تک کل 495224 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 478063 افراد نے کرونا کو شکست دی ہے۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 214755 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button