متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے پیر  کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1964 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1923 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

نئے کیسز 2 لاکھ 31 ہزار 497 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک یو اے ای میں اب تک 54 اشاریہ 7 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 6 لاکھ 13 ہزار 999 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 92 ہزار 984 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1763 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

یاد رہےکہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت کورونا کے 19 ہزار 246 فعال کیسز ہیں۔

مزید برآں، گرمیوں چھٹیاں آنے میں کچھ دن باقی رہ گئے ہیں۔ اسی کے پیش نظر حکام کی جانب سے عوام کو اجتماعات سے گریز کرنے اور کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کرنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ کیونکہ متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button