متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی

خلیج اردو
27 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ملک میں کرونا وائرس کے 2122 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2077 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے جبکہ 4 افراد کرونا افراد سے ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابتک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 626936 ، کل صحت یابیاں 605618 اور کل اموات 1796 ہیں۔

اس وقت ملک میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 19522 ہیں۔

ملک میں دبئی سے بھارت کیلئے پروزوں کے دوبارہ سے شروع ہونے سے متعلق ایمریٹس ایئرلائنز نے بتایا ہے کہ 7 جولائی کو ممکنہ طور پر پروازیں بحال ہو سکتیں ہیں۔

شارجہ میں حکام نے مساجد میں نمازیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شارجہ پولیس نے کہا ہے کہ ایسا ان مساجد میں کیا جائے گا جہاں نمازیوں کی کم تعداد سموئی جاتی ہے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button