متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے

خلیج اردو
24 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ملک میں کرونا وائرس کے 2161 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے 2161 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں 2123 افراد نے وبائی مرض سے شفائی پائی ہے جبکہ دو افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔

24 جون تک ملک میں کرونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 620309 جبکہ صحتیابیاں 599131 اور کل ہلاکتیں 1775 ہو گئیں ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے 282345 مزید ٹیسٹ کیے ہیں جس سے ابتک کیے جانے والے کرونا ٹیسٹ کی تعداد 56 ملین ہوگئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button