متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک میں کرونا وائرس کے کیسز سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی

خلیج اردو
22 جولائی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2167 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2102 مزید افراد نے وائرس کو شکست دی ہے جبکہ 4 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک میں ابتک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 616160 ، کل صحتیابیاں 595086 اور کل اموات 1767 ہیں۔

اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 19307 ہے۔

دوسری طرف ابوظبہی نے سیاحتی ویزہ رکھنے والے سیاحوں کیلئے بھی کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی منظوری دی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button