متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی

خلیج اردو
25 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ وبائی مرض سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2223 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2177 صحت یابیاں ہوئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابتک 622532 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 601308 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ابتک کرونا سے 1782 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 293212 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز 19442 ہو گئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button