متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے باعث 10 افراد ہلاک، تازہ ترین اعداد و شمار جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے  کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 2282 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2233 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے ٍ10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

نئے کیسز 2 لاکھ 74 ہزار 917 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک یو اے ای میں اب تک 54 اشاریہ 7 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اشاریہ 7 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 6 لاکھ 24 ہزار 814 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 6 لاکھ 3 ہزار 541 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1792 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

یاد رہےکہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت کورونا کے 19 ہزار 481 فعال کیسز ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button