متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز ملک بھر میں کورونا کے 2721 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 1666 افراد کورونا کے مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 15 افراد کی وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

مزید برآں، ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 25 ہزار 159  نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 31 ملین ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک یو اے ای میں کورونا کے کل 3 لاکھ 96 ہزار 771 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 83  ہزار 998  افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اور وائرس کی وجہ سے 1253 اموات ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ دبئی نے کورونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے رمضان کے مہینے میں رمضان ٹینٹ پرمٹ کینسل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دبئی کے اسلامک امور کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے اس پابندی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو بڑے اجتعماعات کرنے سے روکنا ہے جہاں لوگ سماجی فاصلے جیسے قواعد کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button