متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کورونا کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال

جمعرات کے روز کوورونا کے باعث کوئی موت ریکارڈ نہیں کی گئی، وزارت صحت

 

خلیج اردو آن لائن: جمعرات کے روز یو اے ای کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کے 277 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 179 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

کوورونا کے باعث کوئی موت ریکارڈ نہیں کی گئی۔

وزارت صحت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ملک میں 69 ہزار نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس سے اب تک کیے جانے والے کل ٹیسٹوں کی تعداد 5 اشاریہ 7 ملین ہوگئی ہے۔

مزید برآں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے واٹر فال نامی ایک پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں دنیا بھر سے 140 ماہرین صحت اور 67 ٹریننگ اور اکڈیمک ادارے مل کر تقریبا 10 لاکھ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو مفت ٹریننگ دیں گے۔  اس پراجیکٹ کا مقصد ڈاکٹروں، اور صحت سے متعلق تمام ماہرین کو ہسپتال کی مینجمنٹ اور دیگر انسانی ہمدردی کی فیلڈز میں مسلسل تعلیم دینا ہے۔

منگل کے روز یو اے ای کے کورونا سے نمٹنے کے عزم کو  ظاہر کرنے کے لیے ابو ظہبی کے مخلتف مشہور مقامات کو ” ہم جیتنے کا عہد کرتے ہیں” کہ پیغام سے روشن کیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button