متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 303 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 373 رہی جبکہ وائرس سے مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 24 ستمبر 2021 تک کورونا کے 7 لاکھ 34 ہزار 275 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7 لاکھ 26 ہزار 408 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 2086 اموات ہو چکی ہیں۔

مزید برآں، متحدہ عرب امارات میں اس سال جنوری کے مقابلے میں اگست کے مہینے میں کورونا کے یومیہ کیسز میں 62 فیصد کمی آئی اور گزشتہ کچھ ہفتوں سے یو اے ای بھر میں کورونا کے یومیہ کیسز 500 سے  کم ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

کورونا کیسز میں کمی کے اس رجحان کو دیکھتے ہوئے یو اے ای حکام کی جانب سے بعض عوامی مقامات پر ماسک پہہننے کی شرط ختم کر دی ہے۔ تاہم، دیگر تمام مقامات پر ماسک پہننا لازم رہے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button